گبد۔ریمدان بارڈر پر ایران سے آنے والے پاکستانیوں کے استقبال کے لیے جامع انتظامات مکمل

Mar 07, 2026 | 09:57:AM
گبد۔ریمدان بارڈر پر ایران سے آنے والے پاکستانیوں کے استقبال کے لیے جامع انتظامات مکمل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عیسیٰ ترین ) ضلعی انتظامیہ نے ایران سے وطن واپس آنے والے پاکستانی شہریوں کے محفوظ استقبال اور انہیں ضروری سہولیات کی فراہمی کے لیے گبد۔ریمدان بارڈر پر جامع انتظامات مکمل کر لیے ۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایات پر بارڈر پر 24 گھنٹے عملہ الرٹ ہے جو ایران سے آنے والے مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے اور ان کی رہنمائی کے لیے ہمہ وقت موجود ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایران سے واپس آنے والے طلبہ، زائرین اور دیگر پاکستانی شہریوں کی سہولت کے لیے بارڈر پر منظم انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ انہیں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

  یہ بھی پڑھیں:مشرقِ وسطیٰ میں خفیہ کھیل۔۔! روس پر بڑا الزام لگ گیا

حکام کے مطابق مسافروں کے لیے ٹرانسپورٹ، عارضی رہائش اور کھانے پینے کی سہولیات مفت فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ انہیں مکمل معاونت کے ساتھ محفوظ طریقے سے ان کی منزلوں تک روانہ بھی کیا جا رہا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ بارڈر پر تمام متعلقہ ادارے ہمہ وقت موجود ہیں اور آنے والے شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔