چھٹے انٹرنیشنل پاک آرمی ٹیم سپرٹ مقابلوں کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

Mar 07, 2023 | 18:02:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز )چھٹے انٹرنیشنل پاک آرمی ٹیم سپرٹ مقابلوں کی افتتاحی تقریب کا انعقاد  انسداد دہشتگردی مرکز بپی میں انعقاد  کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاک فوج کی 7اور 10عالمی ٹیمیں مقابلوں میں شریک ہیں، بحرین، سعودی عرب، مراکش، ازبکستان، تھائی لینڈ، جارڈن، امریکہ، عراق، قزاقستان ، قطر کی ٹیمیں آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلوں میں حصہ لے رہی ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق آذربائیجان،میانماراورنائجیریا مبصرکےطورپرشریک ہیں، 60 گھنٹوں پرمحیط مقابلے9مارچ تک جاری رہیں گے، مقابلےمیں جسمانی برداشت،ذہنی قابلیت اورٹیموں کی حکمت عملی ومہارت کاجائزہ لیاجائےگا، جی اوسی 37ڈویژن افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔ 

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: