بلوچستان عوامی پارٹی کے  سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر تبدیل ، بڑا نام سامنے آگیا

Mar 07, 2023 | 17:23:PM
بلوچستان عوامی پارٹی کے  سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر تبدیل ، بڑا نام سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) بلوچستان عوامی پارٹی کا سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر تبدیل کر دیا گیا ہے، نئے پارلیمانی لیڈر کے طور پر منظور کاکڑ کا نام سامنے آ یا ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو خط  لکھا گیا ہے ، خط میں کہا گیا ہے کہ سینیٹر منظورکاکڑ سینیٹ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر  ہوں گے ۔ 

واضح رہے کہ اس سے قبل سینٹ میں انوار الحق کاکڑ بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر تھے،تاہم اب عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے خط لکھے جانے کے بعد سینیٹ سیکرٹریٹ نے منظور کاکڑ کی بطور پارلیمانی لیڈر تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔