بالی ووڈ اداکارہ پوجا ہیگڑے  کی فیشن ایبل گیٹ اپ میں تصاویر وائرل

Mar 07, 2022 | 20:25:PM
بالی ووڈ, اداکارہ, پوجا, ہیگڑے
کیپشن: بالی ووڈ اداکارہ پوجا ہیگڑے (فوٹو انسٹا گرام)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ اور ساؤتھ سنیما میں اداکاری کا لوہا منوا چکی اداکارہ پوجا ہیگڑے  ان دن اپنی ایک کے بعد ایک تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام  پر شیئر کر رہی ہیں۔ پوجا نے انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ اپنا فیشن ایبل گیٹ اپ شیئر کیا اور انکی تصاویر کو خوب پذیرائی مل رہی ہے۔
بھارت کے نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ پوجا ہیگڑے  بھارتی شہر چنائی میں فلم’ رادھے شیام‘ کے پروموشن ایونٹ میں جامنی رنگ کی باڈی کون مڈی ڈریس پہنے نظر آئیں۔ انہوں نے ایک بار پھر اپنے انوکھے انداز سے مداحوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ رہی ہیں۔ایونٹ میں شرکت سے قبل پوجا نے انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ اپنا فیشن ایبل گیٹ اپ شیئر کیا اور ان کی تصاویر کو خوب پسند کیا جا رہا ہے

اس تصویر میں پوجا ہیگڑے نے جس طرح سے یہ لباس زیب تن کیا ہے اس سے ان کا فیشن سینس ظاہر ہوتا ہے۔ یہ گیٹ اپ میں اداکارہ کافی کول انداز میں نظر آ رہی ہیں اور ان کا شاندار انداز لاکھوں مداحوں کے دل جیت رہا ہے۔فلم ’ رادھے شیام‘ میں پوجا ہیگڑے نے پربھاس کے ساتھ  کافی بیباک سین بھی شوٹ کئے ہیں اور دونوں  کی تصویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے۔ رادھے شیام کے ٹریلر کی شروعات میں وکرم کا کردار ادا کرنے والے پربھاس پوجا کو پسند کرتے ہیں لیکن پیار میں یقین نہ کرکے صرف فلرٹ کرنے کی بات کرتے ہیں۔
 

رپورٹ کے مطابق فلم میں پوجا ہیگڑے کے ساتھ پربھاس کی محبت کی کہانی ایک شاندار لوکیشن سے شروع ہوتی ہے۔ دونوں کو کئی بار ایک دوسرے کے ساتھ رومانس کرتے نظر آتے ہیں۔
کہانی میں پریرنا وکرم یعنی پربھاس اور پوجا ایک دوسرے کے ساتھ  کافی فری ماحول میں نظر  آئے۔ پوجا اور پربھاس پہلی بار فلم رادھےشیام سے سکرین پر نظر آنے والے ہیں۔ دونوں کی لو کیمسٹری مداحوں کو کافی اپنی طرف متوجہ کر رہی ہے۔ٹریلر کے سین سے یہ ظاہر ہے کہ اسکرین پر آنے والی پوجا اور پربھاس کی کہانی ایک انوکھی محبت کی کہانی بیان کرے گی۔
 
 اداکارہ پوجا ہیگڑے  ان دنوں مالدیپ میں چھٹیاں منا رہی ہیں۔ پوجا ہیگڑے نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر مالدیپ سے کچھ تصاویر شیئر کی ہیں، جس میں وہ کھلے بال، چشمہ لگائے ہوئے سوئمنگ پول میں پوز دیتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ اتنا ہی نہیں پول میں ہی وہ ناشتہ کرتے ہوئے بھی نظر آرہی ہیں۔ان کی  فلم’ رادھے شیام‘ کے پہلے گانے کو ریلیز کئے جانے کا اعلان ہوچکا ہے، جو کہ 19 نومبر کو ریلیز کیا جائے گا۔ مداح انکی رومانٹک ڈراما فلم کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’دل دیاں گلاں‘ رکی پونٹنگ شین وارن کو  کونسی بات کہنا چاہتے تھے۔۔؟