’دل دیاں گلاں‘ رکی پونٹنگ شین وارن کو  کونسی بات کہنا چاہتے تھے۔۔؟ 

Mar 07, 2022 | 19:54:PM
 شین ,وارن , رکی ,پونٹنگ
کیپشن:  شین وارن اور رکی پونٹنگ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) لیجنڈ سپن بالر شین وارن  کی بے وقت موت نے انکے مداحوں کو بہت پریشان کیا ہے، لیکن  آسٹریلیاکے سابق کپتان رکی پونٹنگ اپنے ساتھی شین وارن کی اچانک موت سے نہایت صدمے میں ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ مجھے افسوس رہے گا کہ میں ان سے اپنے دل کی بات نہ کہہ سکا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگارو ٹیم کے سابق کپتان اور ان کے ساتھی رہے رکی پونٹنگ ان کی بے وقت موت کو سمجھ نہیں پا رہے ہیں۔ 52 سالہ شین وارن کی موت گزشتہ جمعہ کے روز تھائی لینڈ میں مشتبہ دل کا دورہ پڑنے سے ہوگئی تھی۔ ان کی اچانک موت سے کھیل دنیا میں غم کی لہر ہے۔ آئی سی سی  جائزہ  کے تازہ ترین ایڈیشن میں سابق کرکٹر ایشا گوہا سے بات کرتے ہوئے آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ شین وارن کی موت کی حیران کرنے والی خبر نے انہیں کیسے متاثر کیا ہے۔ اس دوران پونٹنگ سے جب یہ پوچھا گیا کہ اگر انہیں شین وارن سے آخری بار بات کرنے کا موقع ملتا تو وہ ان سے کیا کہتے۔ اس سوال کے جواب میں پونٹنگ نے کہا کہ میں ان سےیہ کہوں گا کہ ’میں ان سے کتنا پیار کرتا ہوں‘۔ انہوں نے کہا میں نے ان کے جیتے جی ایسا نہیں کہا، مجھے افسوس ہے کاش ان سے میں یہ تین لفظ کہہ لیتا۔اس دن کا ذکر کرتے ہوئے رکی پونٹنگ نے کہا کہ میں اٹھا اور جلدی سے بچوں کو نیٹ بال میں جانے کے لئے تیار کر رہا تھا، اس دوران بیوی ریانا نے اپنا فون دیکھا اور انہوں نے شین وارن کی موت کے بارے میں بتایا۔ میں نے اسے دیکھنے کے لئے بیوی کے ہاتھ سے فون لیا اور مجھے یقین نہیں ہوا کہ یہ صحیح حادثہ ہے۔ میرے لئے یہ اتنا مایوس کن تھا کہ میں بول نہیں سکتا تھا۔ اس دوران میں نے ہر بار شین وارن کے بارے میں سوچا لیکن میں کچھ کہہ نہیں پا رہا تھا۔ آج میرے پاس بھی انکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ٹی وی ہے، لیکن ہر بار میں انکی آواز سنتا ہوں، میرے لئے گزشتہ کچھ دن بے حد مشکل بھرے رہے ہیں۔

واضح رہےکہ شین وارن کو تھائی لینڈ کے ایک ولا میں بے ہوش حالت میں پایا گیا، جہاں ان کے کچھ دوستوں نے انکو بچانے کے لئے پوری کوشش کی، لیکن ہسپتال لے جانے سے پہلے ہی شین وارن نے دم توڑ دیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ