گھوڑوں کی ریس کےسب سے بڑے جواری کون؟ چونکا دینے وا لے انکشافات

Mar 07, 2021 | 19:29:PM
گھوڑوں کی ریس کےسب سے بڑے جواری کون؟ چونکا دینے وا لے انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گھوڑوں کی ریس پر دنیا کا سب سے بڑا اور کا میا ب جواری زیلجکو ہے جس کی دولت 33کروڑ 30لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 72ارب 36کروڑ روپے) سے تجاوز کر چکی ہے۔ 
تفصیلات کے مطا بق آسٹریلوی شہری زیلجکو گھڑ ریس پر جوئے کی دنیا میں ’دی جوکر‘ کے نام سے جانا جاتا ہے اور وہ گھڑ ریس پر جوئے کا ایسا ماہر ہے اور ایسے طریقے سے جواءکھیلتا ہے کہ وہ اس وقت ہی شرط لگا دیتا ہے جب گھوڑے ابھی سٹالز سے بھی نہیں نکلے ہوتے۔
59سالہ زیلجکو گھڑ ریس پر جوئے کی دنیا میں سب سے بڑی شرطیں لگاتا ہے جن کی وجہ سے اسے دنیا کا سب سے بڑا جواری قرار دیا جاتا ہے۔ وہ ون ہائیڈ پارک میں کروڑوں مالیت کے گھر میں رہتا ہے اور کئی گاڑیوں کا مالک ہے۔
 زیلجکو اور اس کی فیملی نے ہمیشہ سے ہی خفیہ رہنے اور منظرعام پر نہ آنے کو ترجیح دی۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا میں ان کے بارے میں زیادہ لوگ نہیں جانتے۔