دجالی نظام کا پہلا وار عورت اور ہمارے خاندانی نظام پر ہے،سر اج الحق

Mar 07, 2021 | 18:44:PM
 دجالی نظام کا پہلا وار عورت اور ہمارے خاندانی نظام پر ہے،سر اج الحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے میڈیا کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ آج دنیا کے دجالی نظام کا پہلا وار عورت اور ہمارے خاندانی نظام پر ہے.  عورت نے ہمارے خاندانی نظام کو سنبھالا دیا ہے. جب تک پاکستانی سوسائٹی میں عورت کا یہ کردار ہے آپ خاندانی نظام کو ختم نہیں کر سکتے ہیں۔
 تفصیلات کے مطا بق سراج الحق کا کہنا تھا کہ خاندانی نظام کو مستحکم کرنا آج وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے ۔اللہ تعالیٰ نے خواتین کو جو حقوق دئیے ہیں ان کو آج ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عورت کو وراثت میں حصہ دیا ۔
 آج کے ہمارے معاشرے میں جہالت ہے ۔آج جہالت کی وجہ سے لوگ خواتین کو حقوق نہیں دیتے ۔آج جب کوئی عورت اپنے حق کا مطالبہ کرتی ہے تو اس پر تشدد ہوتا ہے عورت پر تشدد کرنا بہت بڑی بزدلی ہے۔

گزشتہ سالوں میں کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو پیچھے دھکیلا اس وقت پورے ملک میں حبس ہے۔ آج اس ملک میں ہر انسان دلدل میں ہے عجیب بات ہے آج وزیراعظم بھی روتا ہے پورا ملک کرپٹ نظام میں جکڑا ہوا ہے میڈیا کے ادارے خواتین صحافیوں کو یکساں سہولیات دیں۔ خواتین صحافیوں کی تنخواہوں کو مردوں کے برابر لایا جائے۔ ملک بھر میں خواتین کو یکساں مواقع اور یکساں سہولیات دی جائیں۔