آصفہ نے ڈاکٹر پر تیزاب حملے میں مزاحمت کرنےوالے اہلکار کو سول اعزاز دینے کی سفارش کر دی 

Jun 07, 2026 | 21:00:PM
آصفہ نے ڈاکٹر پر تیزاب حملے میں مزاحمت کرنےوالے اہلکار کو سول اعزاز دینے کی سفارش کر دی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں ڈاکٹر  ماہ نور کو تیزاب حملے میں بچانے والے وارڈ بوائے کو بہادری کا سول اعزاز دینے کی سفارش کر دیا۔ آصفہ بھٹو نے ڈاکٹڑ ماہ نور پر تیزاب حملے کی شدید مذمت کی ہے اور  اس  ظالمانہ حملہ پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔ 

خٓتون اول محترمہ ٓصفہ بھٹو نے کہا،  خواتین کے خلاف تشدد ناقابلِ قبول، ذمہ داروں کو قانون کے مطابق  سخت سزا دی جائے۔ انہوں نے سندھ حکومت کو ہدایت کی کہ  ڈاکٹر ماہ نور اور زخمی وارڈ بوائے عبدالرزاق ترکئی کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ وارڈ بوائے عبدالرزاق ترکئی نے بہادری سے ڈاکٹر کی جان بچائی۔  آصفہ بھٹو نے عبدالرزاق ترکئی کی غیرمعمولی جرات پر اعلیٰ سول اعزاز دینے کی سفارش کی۔
عبدالرزاق ترکئی پوری قوم کے لیے انسانیت اور بہادری کی مثال ہیں۔ خاتونِ اول  نے کہا  ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔ یہ حملہ انسانیت سوز واقعہ تھا،  معاشرے میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:  خاتون ڈاکٹر کی جان بچانے والے نوجوان کیلئے سول ایوارڈ کا اعلان