شدید گرمی، نایاب شیروں کے 8 بچے دم توڑ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) شدید گرمی کے باعث خطرے سے دوچار ایشیائی نسل کے شیر کے 8 بچے ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست گجرات میں قائم گر سینکچری لینڈ اسکیپ میں ایشیائی شیر کے 8 بچے دم توڑ گئے۔
اسی حوالے سے ریاست کے وزیر جنگلات ارجن موڈھواڈیا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 8 ایشیائی شیر کے بچوں کی حالیہ موت 'بابیشیا' انفیکشن یا کسی وائرس سے نہیں ہوئی بلکہ گرمی اور گرمی کی وجہ سے ہونے والی کمزوری سے شیر کے بچوں کی موت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:لاکھوں بیرل اضافی تیل لانے کی تیاریاں
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بیمار پڑنے والے 17 شیروں میں سے 12 کو احتیاطی تدابیر کے طور پر قرنطینہ میں رکھا گیا تھا جنہیں صحتیاب ہونے کے بعد جنگل میں چھوڑ دیا گیا ہے۔
وزیر جنگلات کے مطابق بقیہ 5 شیر اب صحت مند ہیں اور جلد ہی انہیں قدرتی مسکن میں چھوڑ دیا جائے گا۔
ارجن موڈھواڈیا نے مزید کہا کہ حالیہ دنوں میں کسی بیماری کی وجہ سے شیروں کی کوئی موت نہیں ہوئی، البتہ ایک شیرنی حمل سے متعلق پیچیدگیوں کی وجہ سے دم گئی۔
واضح رہے کہ ایشیائی شیر کی نسل خطرے سے دوچار ہے اور یہ صرف گجرات کے جنگل تک محدود رہ گئے ہیں۔