الاسکا کے قریب 3 ہزار گاڑیوں سے لدے بحری جہاز میں آتشزدگی، عملے کو بچالیا گیا

Jun 07, 2025 | 18:31:PM
الاسکا کے قریب 3 ہزار گاڑیوں سے لدے بحری جہاز میں آتشزدگی، عملے کو بچالیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) الاسکا کے ساحل قریب 3 ہزار گاڑیوں سے لدے مال بردار بحری آگ بھڑک اٹھی، امریکی کوسٹ گارڈ نے جہاز پر سوار عملے کے تمام 22 ارکان کو ریسکیو کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق کوسٹ آف الاسکا کے قریب 800 الیکٹرک گاڑیوں سمیت 3 ہزار گاڑیوں سے لدے کارگو جہاز میں اچانگ آگ بھڑک گئی، خوش قسمتی سے جہاز پر سوار عملے کے تمام 22 افراد کو بچا لیا گیا۔

بین الاقوامی زوڈیئک میری ٹائم ایجنسی کے مطابق متاثرہ جہاز کو ریسکیو کرنے کرنے کیلیے اقدامات کیے جارہے ہیں، ایجنسی کے مطابق جہاز کے عملے کو ابتدائی طور پر لائف بوٹس کے ذریعے ریسکیو کیا گیا بعد ازاں انہیں ایک کمرشل جہاز اور امریکی کوسٹ گارڈ کی مدد سے باہر نکالا گیا۔

امریکی کوسٹ گارڈ نے سوشل میڈیا سائٹ ’ایکس‘ پر ٹوئیٹ میں بتایا کہ مارننگ مڈاز نامی جہاز ایڈک کےجنوب مغرب میں الاسکا کےقریب موجود تھا جب اس میں آگ لگنے کا واقع پیش آیا، حادثے کا شکار کارگو جہاز چین کی یان تائی پورٹ سے 26 مئی کو لازارو کارڈینس میکسیکو کیلیے روانہ ہوا تھا۔

 کمپنی کے مطابق ابتدائی طور پر آگ جہاز کے ڈیک پر دیکھی گئی جہاں ای ویز (الیکٹرک وہیکلز) موجود تھیں، تاہم ابتدائی معلومات کے مطابق یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ جہاز پر کس برانڈ کی الیکٹرک وہیکلز موجود تھیں، حالیہ موسم گرما میں الیکٹرک وہیکلز میں آگ لگنے کے واقعات میں اضافے کے باعث انہیں کارگو کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں؛ روس کا یوکرین کے دوسرے بڑے شہر پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ، متعدد عمارتیں تباہ