تربت میں گاڑی کے قریب دھماکا، 2 افرادجاں بحق

Jun 07, 2025 | 17:49:PM
تربت میں گاڑی کے قریب دھماکا، 2 افرادجاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے زامران میں گاڑی کے قریب دھماکے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق تربت کے علاقے زامران میں سیرکزہ کے مقام پر آج صبح ایک گاڑی پر بم دھماکہ ہوا،دھماکے کے نتیجے میں سیرکزہ زامران کے رہائشی محمد امین ولد عبدالکریم اور ان کے بیٹے نوید امین جاں بحق ہو گئے جبکہ واقعے میں 4 دیگرافراد زخمی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق صبح سویرے عید کی نماز پڑھنے قریبی گاؤں گربن جارہے تھے کہ راستے میں ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایاگیا،پولیس نے بتایاکہ واقعے کے بعد مقامی انتظامیہ نے موقع پرپہنچ کرجاں بحق اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا۔

یہ بھی پڑھیں:  وزیراعلیٰ سندھ کا بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کا اعلان