بپھرے بیل کی ہسپتال کی ایمر جنسی میں انٹری،ہری پور میں کئی جانور بھاگ نکلے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) کراچی کے عباسی شہید ہسپتال کی ایمرجنسی میں بپھرا ہوا بیل داخل ہوگیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
عباسی شہید ہسپتال کے قریب محلے سے بیل رسی چھڑا کر بھاگ کر ہسپتال میں گھس آیا، جس سے ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں میں بھگدڑ مچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں:زلزلے کے شدید جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس
بیل کے مالک اور اہل محلہ نےہسپتال میں بیل کو پکڑنے کی کوشش کی۔
تاہم لوگ ہسپتال میں آئے بیل کو پکڑ نہ سکے، بھاگ دوڑ میں بیل ہسپتال سے سڑک پر آگیا۔
دوسری جانب ہری پور میں قربانی کے وقت کئی جانور بپھر گئے،کئی جانوروں نے قصائیوں کو تگنی کا ناچ نچایا،جانور بے قابو ہوگربھاگ نکلے۔بیل نے قصائی سمیت اہل علاقہ کی ڈوریں لگا دیں۔