بلاول بھٹو نے اپنے دورہ امریکہ کو کامیاب قرار دیدیا

Jun 07, 2025 | 11:51:AM
 بلاول بھٹو نے اپنے دورہ امریکہ کو کامیاب قرار دیدیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (انور عباس) سربراہ پارلیمانی سفارتی وفد بلاول بھٹو نے اپنے دورہ امریکہ کو کامیاب قرار دیدیا ۔ 

 انہوں نے ایکس پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ نیویارک اور واشنگٹن ڈی سی میں پاکستان کے اعلیٰ سطح وفد کی قیادت کرتے ہوئے ایک اہم امن مشن کو سمیٹا۔

  یہ بھی پڑھیں:3 اور 5 مرلہ کے  گھر۔۔۔عوام کیلئے بڑی خوشخبری

 انہوں نے کہا  کہ آپ کی لگن ہماری کامیابی کے لیے اہم تھی, ہم مکالمے، وقار اور منصفانہ مستقبل کے لیے کھڑے تھے,  سچائی اور سفارتکاری اکٹھے کام کرتی ہے ۔

 یاد رہے کہ  پاکستان کے سفارتی وفد نے اپنے دورہ امریکہ کے دوران  جنرل اسمبلی سمیت اہم محاذ پر بھارت کی  جانب سے پاکستان میں دہشتگردی کی سرپرستی اور بے بنیاد پر وپیگنڈے کو دنیا کے سامنے اجاگر کیا ۔