مردان : آرم کالونی میں سلنڈر پھٹنے سے 2 منزلہ گھر کی چھت منہدم،6 افراد جاں بحق

Jun 07, 2025 | 10:47:AM
 مردان : آرم کالونی میں سلنڈر پھٹنے سے 2 منزلہ گھر کی چھت منہدم،6 افراد جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) مردان کے علاقے آرم کالونی میں سلنڈر پھٹنے سے 2 منزلہ گھر کی چھت منہدم ہوگئی ، حادثے کے نتیجے میں 6 افراد جانبحق جبکہ 2 بچیاں شدید زخمی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق آرم کالونی میں گھر کے اندر سلنڈر دھماکے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 ڈیزاسٹر، فائر فائٹرز اور میڈیکل ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی، دھماکے کے باعث 2 منزلہ گھر کی چھت منہدم ہوگئی۔

 ریسکیو 1122 کی ٹیمیوں نے امدادی کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے ملبے تلے دبے خاتون اور بچوں سمیت 8 افراد نکال لیں جن میں 6 جانبحق جبکہ 2 بچیاں زخمی تھی، ڈپٹی کمشنر مردان عظمت اللہ وزیر، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سید شعیب منصور اور اسٹنٹ کمشنر جنید خالد موقع پر موجود تھے اور تمام آپریشن کی نگرانی کی۔

 یہ بھی پڑھیں:اہم سیاسی شخصیات نے کہاں نماز عید ادا کی؟

 جاں بحق افراد میں 36 سالہ فواد ولد امجد، زوجہ فواد، 7 سالہ ریان ولد فواد، 4 سالہ عائزہ دختر فواد ، 25 سالہ شاہ فہد ولد امجد، 8 سالہ طوبہ دختر جواد شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 5 سالہ عائشہ ولد فواد اور 5 سالہ دعا ولد جواد شامل ہیں۔ ریسکیو1122 کے سو سے ذیادہ اہلکاروں نے حصہ لیتے ہوئے 7 گھنٹوں میں آپریشن مکمل کیا ، تمام جانبحق اور زخمی افراد کو نکال کر ایم ایم سی منتقل کر دیا۔