ترکیہ میں عید الاضحیٰ کے پہلے روز جانوروں کو ذبح کرنے کے دوران 14 ہزار سے زائد افراد زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز )ترکیہ میں عید الضحیٰ کے پہلے روز جانوروں کو ذبح کرنے کے دوران 14 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
ترکیہ کے وزیر صحت کے مطابق جمعہ کو عید کے پہلے روز اسپتال لائے گئے افراد کی مجموعی تعداد 14 ہزار 372 تھی۔
انہوں نے بتایا کہ 1049 انقرہ، 753 استنبول اور 655 افراد کونیا میں جانوروں کو ذبح کرنے کے دوران زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:قربانی کا گوشت محفوظ رکھنےکے چند آمودہ طریقے
وزیرصحت نے شہریوں پر زور دیا کہ بے جا زخمی ہونے سے بچنے کے لیے پیشہ ور قصائیوں کی خدمات لی جائیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی ترکیہ میں عید الضحیٰ کے موقع پر جانوروں کو ذبح کرنے کے دوران تقریباً 16 ہزار افراد زخمی ہوئے تھے۔