آصف زرداری کے لاہور میں ڈیرے، دوسیاسی رہنما پیپلزپارٹی میں شامل 

Jun 07, 2023 | 20:45:PM
آصف زرداری کے لاہور میں ڈیرے، دوسیاسی رہنما پیپلزپارٹی میں شامل 
کیپشن: آصف علی زرداری ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی میں سیاسی رہنماﺅں کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے، حافظ طاہر اور حافظ ہاشم نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری لاہور میں موجودہیں اور سیاسی رہنماﺅں سے ملاقاتیں جاری ہیں،ڈیرہ غازی خان سے آزاد امیدوار پنجاب اسمبلی حافظ طاہر نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی،حافظ طاہر کے ہمراہ حافظ ہاشم بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: جہانگیر ترین کا زبردست یارکر،کپتان کی 6اہم وکٹیں گرا دیں

بلاول ہاوس لاہور میں آصف زرداری سے ہونے والی ملاقات میں صدر پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب مخدوم احمد محمود اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد کھوسہ بھی موجود تھے۔
حافظ طاہر حلقے میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے چلانے کی شہرت رکھتے ہیں،حافظ طاہر نے سیلاب متاثرین کیلئے علاقے میں 709 سے زائد گھر بھی تعمیر کروائے۔
جنوبی پنجاب سے کل مزید سیاسی رہنماوں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا امکان ہے، ذرائع کاکہناہے کہ آصف علی زرداری نے لاہور میں قیام 12 جون تک بڑھا دیاہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونا مزید سستا ہو گیا