الیکشن تبھی ہوں گے جب میں کراؤں گا، آصف زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) سابق صدر اور شریک چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ یہ دو ماہ میں الیکشن نہیں کر اسکتے، یہ تبھی ہونگے جب میں کراوں گا۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز کی ملاقات ہوئی ، ملاقات کے وقت خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور میں نے ہمیشہ جدوجہد کی ہے،کارکن صبر کریں، صبر کا وہ پھل ملےگا جس کا آپ کو اندازہ ہی نہیں،سارے دکھ درد دور ہو جائیں گے، میں نے 14برس جیل میں معیشت پر بہت ساری کتب کا مطالعہ کیا ہے، ایسے حل دئیے جس کی وجہ سے ہمارے دور میں زر مبادلہ کے ذخائر 24ارب ڈالر ہو گئے تھے،انشا اللہ ملکی معیشت کو سنبھال کر زر مبادلہ کے ذخائر 100ارب ڈالر تک پہنچاوں گا۔
سابق صدر کا کہنا تھا کہ فوج کا بڑا خرچ نہیں خوامخواہ اس پر پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے،سیاست میں ہر چیز کو کرنےکا حل موجود ہے، جن کو سیاست نہیں آتی ، ان کے پاس حل بھی نہیں ہوتا، اسی لیے وہ ہونیوالی چیز کو بھی نہیں ہونے دیتے۔