شمالی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد جہنم واصل

Jun 07, 2022 | 19:20:PM
شمالی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد جہنم واصل
کیپشن: کیپشن، فورسز کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شمالی وزیرستان میں فورسز کے آپریشن میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مارے گئے دہشتگرد فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔ 

ترجمان پاک فوج کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے، ملزمان فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

یہ بھی پڑھیں:پولیس افسران کے لئے نیا حکم جاری

واضح رہے کہ دو روز قبل بنوں اور شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی مختلف کارروائیوں کے دوران 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔