شہباز شریف آج پری بجٹ بزنس کانفرنس سے خطاب کریں گے

Jun 07, 2022 | 10:48:AM
شہباز شریف آج پری بجٹ بزنس کانفرنس سے خطاب کریں گے
کیپشن: وزیر اعظم شہباز شریف(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف آج پری بجٹ بزنس کانفرنس سے خطاب کریں گے  جس میں وہ کاروباری برادری سے بجٹ پر مشاورت اور تجاویز لیں گے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف پاکستان کی معاشی ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنا وژن کاروباری برادری کے سامنے رکھیں گے۔

 مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیر اعظم کانفرنس میں میثاق معیشت کے لیے نیشنل ڈائیلاگ کا آغاز کریں گے،انہوں نے کہا کہ زراعت، فوڈ سیکیورٹی، توانائی، آئی ٹی، ٹیکسٹائل، مینوفیکچرنگ، برآمدات اور دیگر شعبوں پر قابل عمل تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا۔

یاد رہے کہ آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے گا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔