کیا بیٹا ایسا ہوتا ہے۔۔ ماں کو کاٹنے کی دھمکیاں ،شرمناک ویڈیو وائرل

Jun 07, 2021 | 10:02:AM
کیا بیٹا ایسا ہوتا ہے۔۔ ماں کو کاٹنے کی دھمکیاں ،شرمناک ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے  اشوک نگر سے ایک شرمناک واقعے کی ویڈیو منظر پر آئی ہے، جس میں ایک بیٹا  ماں کو پیٹتے ہوئے کاٹ ڈالنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ ماں کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد بیٹے کو گرفتار کرلیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بیٹے کی گرفتاری کے وقت بھی ماں ڈری سہمی تھی، تاہم پولیس والوں نے اسےتسلی دی۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ واقعہ دو دن پہلے پیش آیا تھا۔رپورٹ کے مطابق معاملہ ضلع کے ایسا گڑھ کا ہے۔ یہاں ایک ماں اپنے بیٹے شرد شرما کے ساتھ رہتی ہے لیکن شرد ان کے ساتھ بے رحمی سے پیش آتا ہے۔ ویڈیو میں شرد شرما اپنی مان سے بدسلوکی کر رہا ہے۔ وہ کہہ رہا ہے نہیں سدھری تو کاٹ ڈالوں گا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے   کہ شرد شرما آئے دن ماں کے ساتھ ایسا ہی کرتا ہے لیکن اس بار کسی نے ویڈیو بنا لیا اور وائرل کر دیا۔

اطلاع کے مطابق شرد کوئی کام نہیں کرتا وہ شراب پینے کا عادی ہے۔ آئے دن ماں سے پیسے مانگتا ہے، نہ دینے پر مار پیٹ کرتا ہے۔ مقامی پولیس کے مطابق خاتون نے بیٹے کے ذریعے مار پیٹ کی شکایت کی تھی۔ ان کی شکایت درج کر لی ہے۔ ملزم شرد شرما کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، اسے جیل میں بھیجا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی طبعیت سنبھل گئی