ڈہرکی:دو مسافر ٹرینوں میں تصادم۔53مسافر جاں بحق۔ 70 سے زائد زخمی

Jun 07, 2021 | 08:28:AM
ڈہرکی:دو مسافر ٹرینوں میں تصادم۔53مسافر جاں بحق۔ 70 سے زائد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سندھ میں ڈہرکی کے قریب دو مسافر ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، خوفناک حادثہ کے نتیجے میں53مسافر جاں بحق جبکہ 70 سے زائد مسافر شدید زخمی ہو گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق ملت ایکسپریس کراچی سے سرگودھا جا رہی تھی جو سامنے سے آنیوالی سرسید ایکسپریس سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر تاخیر سے پہنچیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق  53 مسافروں کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں۔حادثہ رات ساڑھے تین بجے  کے بعد پیش آیا۔ ریلوے کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ہیں۔

حادثے کا شکار ہونے والی بدقسمت ٹرین میں باراتی بھی سوار تھے ۔دلہا جاں جبکہ دلہن سمیت20 باراتی بھی زخمی ہوءے۔

یہ بھی پڑحیں: کورونا ویکسین میں کوئی غیر شرعی چیز نہیں۔۔علما