کورونا ویکسین میں کوئی غیر شرعی چیز نہیں۔۔علما

Jun 06, 2021 | 21:14:PM
کورونا ویکسین میں کوئی غیر شرعی چیز نہیں۔۔علما
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) وزیراعظم کے معاونِ خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین میں کوئی غیر شرعی چیز نہیں، عوام کسی پروپیگنڈے میں نہ آئیں اور خود ویکسین لگوائیں۔
لاہور میں رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد الخبیرآزاد کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاونِ خصوصی کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین سے متعلق افواہوں میں کوئی سچائی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کسی پروپیگنڈے سے متاثرنہ ہوں ،کورونا ویکسین لگوانے سے متعلق مفتیان کرام کا فتویٰ بھی موجودہے۔
¾انہوں نے بتایا کہ میں نے خود بھی ویکسین لگوائی ہے جبکہ دنیا کے بڑے اکابرین نے بھی ویکسین لگوائی، مدارس کے طلبا کو بھی جلد ویکسین لگائی جائے گی۔
طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق مدارس کے اساتذہ کو ترجیحی بنیاد پر ویکسین لگائی جائے گی،کیونکہ علما کرام بھی ویکسین لگوانے کا مطالبہ کررہے ہیں، ویکسین کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کیونکہ اس میں کوئی غیر شرعی چیز نہیں ہے۔رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ تمام مکتبہ فکر کے علما کرونا ویکسین لگوانے کی تائید کررہے ہیں، مساجد میں کوروناویکسین سے متعلق آگاہی پھیلائی جائےگی۔
 یہ بھی پڑھیں۔سابق بوائے فرینڈ کی جا نب سے مذاق اڑائے جانے پر ہانیہ عامر کا کرارا جواب