کراچی : سوئی سدرن کی  گیس چوروں کیخلاف کارروائی،3 یونٹس تحویل میں لے لیے

Jul 07, 2026 | 21:27:PM
کراچی : سوئی سدرن کی  گیس چوروں کیخلاف کارروائی،3 یونٹس تحویل میں لے لیے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان )کراچی میں سوئی سدرن کی  گیس چوروں کے خلاف کی بڑی کارروائی، خطرناک گیس بیلون اسٹوریج کے 3 یونٹس تحویل میں لے لیے گئے،گیس لیکیج سے بڑے حادثے کا خطرہ ہے جبکہ بروقت کارروائی سے یہ خطرہ ٹل گیا۔

ایس ایس جی سی پولیس اور مختلف شعبوں کی مشترکہ کارروائی کے دوران گلزارِ ہجری میں گیس چوری کا منظم نیٹ ورک بے نقاب ہو گیا، چوری شدہ گیس سے 300 فلیٹس اور 100 دکانوں کو بجلی فراہم کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

دو 33 کے وی اے اور ایک 41.3 کے وی اے گیس جنریٹر  بھی برآمد کیے گئے ہیں، غیرقانونی گیس سپلائی فوری طور پر منقطع کر دی گئی
گیس چوری میں استعمال تمام غیرقانونی پائپ لائنیں ہٹا دی گئیں،شہریوں رحمت اللہ، حیات مسعود اور سلیم مسعود کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ملزمان صارفین سے 20 ہزار روپے ایڈوانس اور 2 ہزار ماہانہ وصول کرتے رہے، ایس ایس جی سی کی شہریوں سے گیس چوری کی اطلاع دینے کی اپیل کی گئی ہے، گیس چوری انسانی جانوں اور املاک کے لیے سنگین خطرہ قرار دی گئی ہے ، غیرقانونی گیس سے بجلی پیدا کرنے کا سلسلہ بند کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :گروپ کیپٹن عاصم طارق شہید کی نماز جنازہ ادا،فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک