پولیو نگرانی بورڈ کے 7 رکنی وفد کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات

Jul 07, 2026 | 19:48:PM
پولیو نگرانی بورڈ کے 7 رکنی وفد کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک رحمان )پولیو نگرانی بورڈ کے 7 رکنی وفد نے وزیراعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے ، ملاقات کرنے والے وفد میں پولیو اوور سائٹ بورڈ کے چیئرمین مائیک میکگورن، گیٹس فاؤنڈیشن کے گلوبل ڈیولپمنٹ کے صدر کرس ایلائیس،ریجنل ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر حنان بلخی، یونیسیف اور گاوی کے نمایندگان بھی شامل تھے۔

وزیراعظم  شہباز شریف سے ملاقات  کے دوران  وزیر صحت مصطفیٰ کمال ، فوکل پرسن برائے انسداد پولیو سینیٹر عائشہ رضا فاروق بھی موجود تھیں، اس دوران وزیراعظم شہباز شریف نے وفد کا خیر مقدم کیا اور انسداد پولیو کے لیے شراکت داروں کا حکومت کے ساتھ تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

 شہباز شریف  نے 7 رکنی وفد کے روبرو کہا کہ بچوں کے مستقبل کو پولیو جیسے موذی مرض سےبچانے کےلیے ہر ممکن اقدام کررہے ہیں، اجلاس میں پولیو سے پاک پاکستان کے عزم کی تجدید کی اور کہا کہ پولیو کاخاتمہ قومی ترجیح ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز مشترکہ کوششیں مزید تیز کریں۔

وزیراعظم  نے جنوبی خیبر پختونخوا کے پولیو ہاٹ اسپاٹس پر خصوصی توجہ دینے اور موثر حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کی،  تمام شراکت داروں کے انسداد پولیو کے حوالے سے اقدامات پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں، حکومتی ٹیم کے تمام ارکان انسداد پولیو کیلئے اقدامات پر لائق تحسین ہیں۔

اس موقع پر وفد نے پولیو فری پاکستان کےلیے حکومت کے موثر اقدامات کو سراہا اور نمایاں پیشرفت پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔
 
یہ بھی پڑھیں :گروپ کیپٹن عاصم طارق شہید کی نماز جنازہ ادا،فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک