بھارت میں لرزہ خیز قتل، بیوی نے ٹوائلٹ کلینر کا انجیکشن لگا کر شوہر کی جان لے لی

Jul 07, 2026 | 12:08:PM
بھارت میں لرزہ خیز قتل، بیوی نے ٹوائلٹ کلینر کا انجیکشن لگا کر شوہر کی جان لے لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت میں ایک سفاک بیوی نے آشنا کی خاطر شوہر کو ٹوائلٹ کلینر کا انجیکشن لگا کر قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں پیش آیا جہاں ایک بیوی نے اپنے شوہر کو بےدردی سے مار ڈالا۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ اس واقعے کا علم تب ہوا جب 35 سالہ پرشانت کی والدہ نے یکم جولائی کو پولیس کو شکایت درج کروائی۔

والدہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پرشانت خلیجی ملک میں ملازمت کرتا تھا، انہیں اپنے بیٹے کے گھر آنے اور اس کی موت سے قبل پیش آنے والے واقعات کے حوالے سے کوئی علم نہیں۔

مزید پڑھیں:پرتگال کی شکست کیساتھ رونالڈو کا ورلڈ کپ کا سفر اختتام پذیر 

 والدہ نے اپنے بیٹے کی موت کو پرسرار قرار دیتے ہوئے بہو سندھیا پر شک ظاہر کیا، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سندھیا اور اس کے ایک دوست انیل کوگرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق دوران تفتیش معلوم ہوا کہ سندھیا انیل سے تعلق میں تھی اور پرشانت کو اپنے راستے کی رکاوٹ سمجھتے ہوئے انہوں نے قتل کرنے کا منصوبہ بنایا، جس کیلئے انہوں نے کرائے کے قاتل وینکٹا سائی کی مدد حاصل کی۔

وینکٹا سائی پرشانت کے گھر گیا اور اسے کثیر مقدار میں شراب پلائی اور  پھر اسے چھت پر لے جاکر نیچے دھکا دے دیا، جس سے وہ شدید زخمی ہوا اور  پھر اسے اسپتال لے جا کر علاج کروایا گیا۔

پرشانت کے گھر آنے کے بعد انیل کے کہنے پر سندھیا نے کینولا کے ذریعے پرشانت کو ٹوائلٹ کلینر اور بے ہوشی کی دوا کا انجیکشن لگایا اور اسے پلنگ سے نیچے دھکا دے دیا، جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوگئی۔