چار ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹسز کی تقرری کے نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: کمرہ عدالت، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری)چار ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹسز کی تقرری کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے۔
صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کیے،نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کو مستقل چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ مقررکر دیا گیا،جسٹس روزی خان بلوچستان ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس ہونگے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس جنید غفار چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ مقررکر دیئے گئے،جسٹس سرفراز ڈوگر کا چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ تقرر کیا گیا ہے،چاروں چیف جسٹسز کی تقرری حلف لینے کے دن سے شمار ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:جنید صفدر کا چالان، وزیراعلیٰ مریم نواز کا ردعمل بھی آ گیا