سانحہ نو مئی کیس، شاہ محمود قریشی، عمر سرفراز چیمہ کی ضمانتوں کی درخواستیں ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں شاہ محمود قریشی، عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 14 جولائی تک ملتوی کر دی گئیں۔
شاہ محمود قریشی نے جناح ہاؤس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کے دو مقدمات میں ضمانت دائر کر رکھی ہیں، عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 12 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔
ٹرائل کی مصروفیات کے باعث پراسکیوشن نے دلائل کیلئے مہلت مانگی، عدالت نے پراسیکیوشن کو ضمانتوں پر دلائل مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے، عمر سرفراز چیمہ نے تین مقدمات میں ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔
عمر سرفراز چیمہ نے زمان پارک، مغلپورہ اور جناح ہاؤس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کے تین مقدمات میں ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے، انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے سماعت کی۔
ملزمان نے جیل سے ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں، عمر سرفراز چیمہ اور شاہ محمود قریشی کی تھانہ شادمان نذرآتش کیس میں ضمانت منظور ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :پنجاب کے اسکولز میں اساتذہ کی کمی دور کرنے کا فیصلہ