صدر سپریم کورٹ بار کا فلائی جناح کی پروازوں پر عارضی پابندی کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری)صدر سپریم کورٹ بار نے فلائی جناح کی پروازوں پر عارضی پابندی کا مطالبہ کر دیا۔
صدر سپریم کورٹ بار میاں رؤف عطا کاکہناتھا کہ کوئٹہ سے اسلام آباد جانیوالی نجی ایئر لائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچی،پہلے طیارے میں فنی خرابی کا کہہ کر پرواز کی روانگی میں تاخیر کی گئی،ٹیک آف کے دوران رن وے پر طیارہ اچانک رک گیا،جس پر طیارے میں موجود افراد خوف و ہراس کا شکار ہوئےاور 2 مسافر بے ہوش ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں:’’مخصوص نشستوں پر ہمارا بھی حق ہے‘‘ ایک اور بڑی سیاسی جماعت حصہ مانگنے عدالت پہنچ گئی
صدر سپریم کورٹ بارکاکہناتھا کہ طیارے میں فنی خرابی کے باعث پرواز کو کوئٹہ ایئرپورٹ پر روک دیا گیا،ہمیں فلائی جناح کی تیاری اور صلاحیتوں کے حوالے سے سنجیدہ تحفظات ہیں،وزارت ہوا بازی اور دیگر متعلقہ حفاظتی ادارے اس واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کریں،تحقیقات تک فلائی جناح کی پروازیں خصوصا کوئٹہ سے اسلام آباد روٹ پر معطل کی جائیں،انہوں نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ فلائی جناح کے طیارے اس روٹ پر سروس کے قابل نہیں،اس روٹ پر دیگر ایئرلائنز کی مزید پروازیں متعارف کرائی جائیں۔
یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں تیز ہواؤں کیساتھ موسلادھار بارش کی پیش گوئی