ملک بھر میں تیز ہواؤں کیساتھ موسلادھار بارش کی پیش گوئی 

Jul 07, 2025 | 19:38:PM
ملک بھر میں تیز ہواؤں کیساتھ موسلادھار بارش کی پیش گوئی 
کیپشن: بارش، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے پنجاب، خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کردی.

رپورٹ کے مطابق منگل کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں / گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔

خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، پشاور، مردان، ہنگو ، کرم، کوہاٹ، وزیرستان، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر تیز /موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔

پنجاب میں مری، گلیات ، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال،لاہور،شیخوپورہ، قصور ، منڈی بہاؤالدین، چنیوٹ،اوکاڑہ ، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ،ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، بھکر، لیہ ، ملتان، خانیوال، بہاولپور، بہاولنگر، کوٹ ادو، رحیم یار خان اور ڈی جی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر تیز /موسلادھار بارش متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ن لیگ کی خوشیاں دوبالا ،قومی اسمبلی کی مزید 2نشستیں ملیں گی

ادھربلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کا امکان ہے ۔ تا ہم بارکھان، کوہلو ، موسی خیل، ڈیرہ بگٹی ، لورالائی ، ژوب اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کاامکان ہے۔تاہم اس دوران ساحلی علاقوں سمیت کراچی میں ہلکی بارش/بونداباندی ہو سکتی ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی46، چلاس 45، دال بندین 44، بونجی 43، گلگت، جیکب آباد، خیرپور، اوکاڑہ اور نور پور تھل میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:اپنا گھر بنانے کے خواہشمندکم آمدن والے افرادکی سنی گئی

انتباہ: 07 اور08 جولائی کے دوران: • موسلا دھار/ شدیدموسلادھار بارش کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان،ایبٹ آباد، بونیر، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، اسلام آباد/راولپنڈی، ڈی جی خان، شمال مشرقی پنجاب ،کشمیر اور بلوچستان (بارکھان، کوہلو ، موسی خیل، ڈیرہ بگٹی ، لورالائی ، بولا ن، ژوب، زیارت،قلات ، خضدار ،آواران، لسبیلہ)کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ۔ • شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا، مری، گلیات اورکشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ۔ • شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے۔ عوام الناس کو احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نشئی شوہر کی بیوی کے ہاتھوں ڈنڈے سے دھلائی، پھر کیا ہوا؟افسوسناک خبر آ گئی