لاہور قلندرز کی ورلڈ کلب ٹی ٹوئنٹی میں عدم شرکت کی خبریں جھوٹی ہیں:پی ایس ایل

Jul 07, 2025 | 19:07:PM
 لاہور قلندرز کی ورلڈ کلب ٹی ٹوئنٹی میں عدم شرکت کی خبریں جھوٹی ہیں:پی ایس ایل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز)پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل کی فاتح ٹیم لاہور قلندرز کی ورلڈ کلب ٹی ٹوئنٹی چیمپئن شپ میں عدم شرکت کے معاملے پر وضاحت سامنے آگئی۔

قریبی ذرائع کے مطابق ورلڈ کلب ٹی ٹوئنٹی چیمپئن شپ جیسے کسی ایونٹ کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا  قلندرز کی ایونٹ میں عدم شرکت کی خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں۔

انگلینڈ میں منعقدہ اجلاس میں اس ایونٹ سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی اجلاس میں نہ تو پی ایس ایل اور نہ ہی آئی پی ایل نمائندوں نے شرکت کی ، ورلڈ کلب ٹی ٹونٹی چیمپئن شپ ہی نہیں ہو رہی تو پاکستان کو نکالنے کی بات قبل از وقت ہے۔

ورلڈ کلب ٹی ٹوئنٹی چیمپئن شپ کے بارے میں آئی سی سی نے فیصلہ کرنا ہے، بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ گزشتہ ماہ لندن میں ہونے والی کرکٹ کنیکٹ میٹنگ کے موقع پر منعقدہ ایک اجلاس میں پی ایس ایل کے سی ای او کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی، لیکن وہاں کوئی بھی شریک نہ ہوا۔

اجلاس میں چیمپئن شپ کے شیڈول اور فارمیٹ پر بھی بات چیت ہوئی ،افتتاحی ایڈیشن میں آئی پی ایل کی ٹیمیں شریک نہیں ہونگی جبکہ پی ایس ایل کی فاتح ٹیم کی شرکت مشکوک ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پنجاب کے اسکولز میں اساتذہ کی کمی دور کرنے کا فیصلہ