تائیوان میں سمندری طوفان سے تباہی،حادثات میں 2 افراد ہلاک، سیکڑوں زخمی

Jul 07, 2025 | 19:00:PM
تائیوان میں سمندری طوفان سے تباہی،حادثات میں 2 افراد ہلاک، سیکڑوں زخمی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )سمندری طوفان داناس نے تائیوان میں تباہی مچادی، مختلف حادثات میں دو افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے۔

طوفان سے مغربی شہر میں ساحل پر موجود مندر کا دروازہ گرگیا ، مختلف علاقوں میں سائن بورڈ گرنے کے واقعات بھی ہوئے، ہنگامی صورتحال کے پیش نظر اسکول بند کردیے گئے، حکام کا کہنا ہے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران طوفان کی شدت کمی متوقع ہے، طوفان جمعہ کو مشرقی چین سے ٹکرائے گا۔

تائیوان میں موسم گرما کے طوفان عام ہیں، لیکن یہ عام طور پر پہاڑی اور کم آبادی والے مشرقی ساحل پر آتے ہیں، سنٹرل ویدر ایڈمنسٹریشن نے کہا کہ 1958 میں جب سے ایجنسی نے طوفان کے تفصیلی ریکارڈ رکھنا شروع کیا تھا تب سے چیائی کاؤنٹی میں لینڈ فال کرنے والا داناس پہلا طوفان تھا۔

تائیوان کے صدر لائی چنگ ٹی نے سوشل میڈیا پر کہا کہ سمندری طوفان ایک نایاب ٹریک پر آیا ہے۔ اتوار کو طوفان کے قریب آتے ہی انہوں نے کہا کہ "پورا تائیوان ایک کے بعد ایک ہوا اور بارش سے متاثر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :پنجاب کے اسکولز میں اساتذہ کی کمی دور کرنے کا فیصلہ