سویڈن کا اسلام آباد میں ویزہ سروسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انورعباس)سویڈن نے پاکستانیوں کیلئے ویزا سروسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے اس پیشرفت کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کا عکاسی قرار دیا ہے۔
اسٹاک ہوم میں پاکستان اورسویڈن کےحکام کے درمیان مشاورت میں پاکستانیوں کے ویزوں کے اجرا کا فیصلہ کیا گیا۔ سویڈش حکومت نے اسلام آبادمیں ویزا سروسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔ پاکستانی شہری نوے دن تک کے سویڈن کے دورے کیلئے شینگن ویزا حاصل کر سکیں گے۔ پاکستان نے اس مثبت پیشرفت کا خیرمقدم کیا ہے۔۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ پیشرفت دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کی عکاسی کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ آئندہ 48 گھنٹوں میں کئی تجارتی اعلانات کرے گا: امریکی وزیر خزانہ