آئی ایم ایف سخت ٹیکسیشن کی بجائے پائیدار معاشی ترقی کو ترجیح دے:ابراہیم مراد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سابق وزیر ابراہیم مراد نے کہا کہ آئی ایم ایف سخت ٹیکسیشن کی بجائے پائیدار معاشی ترقی کو ترجیح دے۔
ابراہیم مراد نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی مڈل کلاس 70 فیصد تک سکڑ چکی ہے، 44.7 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے، گزشتہ 8 سے 10 سہ ماہیوں میں صنعتی پیداوار مسلسل تنزلی کا شکار رہی ہے، کاروبار معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، ریاست کو ان کا تحفظ یقینی بنانا چاہئے، سرمایہ کاری روزگار، پیداوار اور معاشی استحکام کی بنیاد ہے۔
سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ بھاری ٹیکسیشن اور مہنگائی کاروباری مارجن کو شدید متاثر کر رہی ہے، سرمایہ کاری کے فروغ سے مڈل کلاس کو استحکام اور صنعت کو نئی جہت ملے گی، معیشت کی بحالی سرمایہ کاروں کو بااختیار بنانے سے ممکن ہے، بوجھ ڈالنے سے نہیں۔