سندھ: کم از کم ماہانہ اجرت 40 ہزار روپے مقرر،نوٹیفکیشن جاری

Jul 07, 2025 | 12:22:PM
سندھ: کم از کم ماہانہ اجرت 40 ہزار روپے مقرر،نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سندھ حکومت نے کم از کم ماہانہ اجرت 40 ہزار روپے مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نیم ہنر مند افراد کیلئے کم از کم اجرت 41 ہزار 280  اور ہنر مندوں کیلئے 48 ہزار 910 روپے مختص کی گئی ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق اعلیٰ ہنر مند محنت کشوں کیلئے 50 ہزار 868 روپے ماہانہ کم از کم اجرت مختص کی گئی ہے۔

سیکرٹری کم از کم اجرت بورڈ رفیق قریشی نے کہا کہ کم از کم اجرت میں اضافہ سندھ منیمم ویجز ایکٹ 2015 کے تحت کیا گیا، اعتراضات یا تجاویز 14 دن کے اندر کم از کم اجرت بورڈسندھ کو ارسال کی جا سکتی ہیں، کم از کم اجرت میں اضافہ یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوگا،  مزدوروں کی اجرت میں 8.1 فیصد اضافہ تجویز کیا ہے اور یومیہ بنیاد پر کم از کم اجرت 192 روپے فی گھنٹہ ادا کرنے کی ہدایت دی ہے، کم از کم اجرتیں تمام رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ اداروں پر لاگو ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کے 200 یونٹ پربڑا درعمل آ گیا

دوسری جانب وزیر محنت شاہد تھہیم کا کہنا ہے کہ خواتین ورکرز کو بھی مردوں کے برابر تنخواہ دی جائے گی، کم از کم اجرت کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہوگی،  محنت کشوں کو تحفظ، وقار اور بہتر زندگی دینا چاہتے ہیں۔