ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کا سیاسی پارٹی کا اعلان مضحکہ خیز قرار دے دیا

Jul 07, 2025 | 09:51:AM
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کا سیاسی پارٹی کا اعلان مضحکہ خیز قرار دے دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کے نئی سیاسی جماعت امریکا پارٹی بنانے کے اعلان کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا صرف دو جماعتی نظام کے لیے ہی بنایا گیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے یہ بیان مورِسٹاؤن ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران دیا، وہ اپنے نجی گالف کلب کے دورے کے بعد واشنگٹن واپسی کے لیے ایئر فورس ون میں سوار ہو رہے تھے، ان کے ہمراہ امریکی سیکریٹری آف کامرس ہاورڈ لٹ نک بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں:اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو ڈونلڈ ٹرمپ سے ملنے امریکا روانہ 

صدر ٹرمپ نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ تیسری پارٹی بنانا مضحکہ خیز ہے، ہم ریپبلکن پارٹی کے ساتھ شاندار کامیابی حاصل کر رہے ہیں، ڈیموکریٹس اپنی سمت کھو چکے ہیں، لیکن امریکا ہمیشہ سے دو جماعتی نظام کے تحت ہی چلا ہے، تیسری پارٹی صرف انتشار پیدا کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ نظام ہی دو جماعتوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، تیسری پارٹیاں کبھی کامیاب نہیں ہوئیں، تو وہ (مسک) اس سے دل بہلا سکتا ہے، لیکن میں اسے سنجیدہ نہیں لیتا۔