ریکارڈ بارشوں میں عمدہ انتظامات، وزیراعظم نے محسن نقوی کی تعریف کر دی

Jul 07, 2023 | 18:58:PM
ریکارڈ بارشوں میں عمدہ انتظامات، وزیراعظم نے محسن نقوی کی تعریف کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ریکارڈ بارشوں میں عمدہ انتظامات کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی تعریف کر دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے لکھا کہ لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں ریکارڈ بارش ہوئی، پنجاب اور لاہور میں سیلابی صورتحال میں محسن نقوی نے بہترین کام کیا ، محسن نقوی اور ان کی ٹیم کو شاباش جنہوں نے بحالی کے کاموں میں بہترین کام کیا۔

یہ بھی پڑھیں:سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات  مجروح ہوئے: محسن نقوی

شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر لاہور، ایم ڈی واسا اور دیگر کی بھی تعریف کی