افواج پاکستان اور عسکری قیادت کا حوالدار لالک جان کو 24ویں یوم شہادت پر زبردست خراج عقیدت

Jul 07, 2023 | 00:18:AM
افواج پاکستان اور عسکری قیادت کا حوالدار لالک جان کو 24ویں یوم شہادت پر زبردست خراج عقیدت
کیپشن: حوالدار لالک جان شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)افواج پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے حوالدار لالک جان شہید، نشان حیدر کے 24ویں یوم شہادت کے موقع پر  زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر  کے مطابق حوالدار لالک جان نے بہادری سے لڑتے ہوئے مادر وطن کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، انکی ثابت قدمی، فرض سے لگن اور بیمثال جرأت جیسی صفات افواج پاکستان کا طُرّہ امتیاز رہا ہے۔ 

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی قوم اپنے بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیوں پر ہمیشہ انکی مقروض رہے گی،پاکستان کے یہ درخشندہ ستارے جنہوں نے ملک کی آبرو کیلئے اپنی جان نچھاور کی بِلاشُبہ عزت و تکریم کے مستحق ہیں،وطن کی خاطر  دی جانے والی یہ قربانیاں  ہمارے لیے اور ہماری آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہیں۔