لاہور ہائی کورٹ کا بشریٰ بی بی کے بھائی کو اینٹی کرپشن کی تحقیقات میں شامل ہونے کا حکم

Jul 07, 2022 | 19:20:PM
لاہور ہائی کورٹ ،بشریٰ بی بی ،بھائی ،اینٹی کرپشن ،تحقیقات ،شامل ،حکم
کیپشن: لاہور ہائیکورٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کے بھائی کے خلاف بڑا حکم جاری کردیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس محمد شان گل نے احمد مجتبیٰ کی اینٹی کرپشن میں طلبی کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران طلبی کا نوٹس معطل کرنے کی استدعا رد کردی۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کے بھائی احمد مجتبیٰ کی درخواست بھی نمٹا دی۔ لاہور ہائی کورٹ نے اینٹی کرپشن کو انکوائری مکمل ہونے تک تادیبی کارروائی سے بھی روک دیا اور حکم دیا کہ احمد مجتبیٰ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے روبرو 13 جولائی کو پیش ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے حکومت کو انتخابات کے حوالے سے بڑی پیشکش کردی

عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر تفتیش کا نتیجہ سائل کے حق میں ہوا تو شکایت نہیں رہے گی، اگر تفتیش کا نتیجہ خلاف ہوا تو قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار کبھی پبلک آفس ہولڈر نہیں رہا، نہ ہی فراڈ میں ملوث ہے۔