عامر لیاقت کی ویڈیو لیک کا کیس،اہم خبر سامنے آ گئی

Jul 07, 2022 | 13:39:PM
عامر لیاقت کی ویڈیو لیک کا کیس،اہم خبر سامنے آ گئی
کیپشن: عامر لیاقت (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے منحرف رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین مرحوم کی اہلیہ دانیہ ملک کے  خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی کے کیس میں جواب جمع کرادیا۔

تفصیلات کے مطابق  ایف آئی اے کی جانب سے  جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں، عامر لیاقت کے اہل خانہ کی جانب سے دانیہ ملک  کے خلاف کارروائی سے متعلق کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے،ایف آئی اے نے کہا ہے یہ بات تسلیم شدہ ہے کہ کسی کی غیر اخلاقی تصاویر یا ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنا سنگین جرم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول سستا،عالمی مارکیٹ سے اہم خبر آ گئی

 ایف آئی اے سائبر کرائم کو اختیار ہے کہ اس طرح کی شکایت پر کارروائی کرسکتی ہے لیکن درخواست گزار متاثرہ فریق کے معیار پر پورا نہیں اترتا ہے ، جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کی جانب سے جس ویڈیو کا دعویٰ کیا گیا ہے اس سے متعلق کوئی شواہد فراہم نہیں کیے گئے اور درخواست گزار اس طرح کی شکایت کرنے کا مجاز نہیں ہے لہٰذا عدالت درخواست مسترد کرے۔

بعدازاں عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 14 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے کی رپورٹ پر دلائل طلب کرلئے۔