اسلام آباد میں کورونا کیسز  کی شرح 5 فیصد سے زائد  ہو گئی 

Jul 07, 2021 | 11:25:AM
اسلام آباد میں کورونا کیسز  کی شرح 5 فیصد سے زائد  ہو گئی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آباد میں کورونا کیسز کی شرح 5 فیصد سے زائد  ہونے کے باعث شہر میں ویکسی نیشن تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔

محکمہ صحت کےمطابق اسلام آباد میں  گزشتہ روز  107 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور شہر میں مثبت کیسز کی شرح 5.45 فیصد ریکارڈ کی گئی۔کورونا وائرس کی روک تھام کےلئے ضلعی انتظامیہ نے شہر میں کورونا کیسز کی مثبت شرح بڑھنے پر ویکسی نیشن مہم تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انتظامیہ کے مطابق شہر میں ویکسی نیشن کیمپس قائم کئے جائیں گے اور دفاتر میں بھی ویکسی نیشن کےلئے کیمپ لگائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا سےمزید 17 افراد جاں بحق ، 1517نئے کیسز رپورٹ