چکن پھر سستا۔۔۔آج کا ریٹ جانیے

Jul 07, 2021 | 10:26:AM
چکن پھر سستا۔۔۔آج کا ریٹ جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ایک بار پھر  مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور میں گزشتہ  روز  برائلر مرغی گوشت کے گوشت کی قیمت میں18روپے فی کلو کمی کی  گئی  تھی آج گوشت مزید 13 روپےسستا ہو گیا  جس کے بعد برائلر گوشت 260روپے فی کلو ہو گیا ۔ دو روز میں  برائلرگوشت کی قیمت میں مجموعی طور پر 31 روپے فی کلو کمی ہوئی۔ تھوک ریٹ میں بھی زندہ برائلر مرغی بھی 9 روپے سستی ہوگئی،تھوک میں برائلر مرغی زندہ 171 روپے فی کلو میں فروخت ہوگی،زندہ برائلر مرغی کے پرچون ریٹ میں بھی کمی ہوگئی زندہ برائلر مرغی پرچون میں 179 روپے فی کلو میں فروخت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں"سیلفی کا جنون 3 لڑکیوں کی جان لے گیا"