گوجرانوالہ میں 11سالہ بچہ بد اخلاقی کے بعد قتل ۔۔علاقہ میں خو ف و ہراس

Jul 07, 2021 | 00:11:AM
گوجرانوالہ میں 11سالہ بچہ بد اخلاقی کے بعد قتل ۔۔علاقہ میں خو ف و ہراس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک )گوجرا نوا لہ کے علاقہ علی پور چٹھہ  پنڈوری خورد میں 11 سال کے بچے کو  بد اخلاقی  کے بعد قتل کردیا گیا، واقعے میں ملوث دو ملزم گرفتار۔

تفصیلات کےمطابق مقتول بچہ گھر والوں کو بتائے بغیرگائوں کے 15 اور 16 سال کے دو لڑکوں کے ساتھ نہر پر نہانے گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:دیپیکا پڈوکون کی شوہر رنویر سنگھ کو سالگرہ پر حیرت انگیز مبارکباد ۔۔ویڈیو وا ئرل

بچہ گھر نہ لوٹا تو والدین نے تلاش شروع کردی، پولیس نے شبے میں دونوں لڑکوں کو حراست میں لیا تو انہوں نے سچ اگل دیا۔ ملزموں نے بتایا کہ دوران بداخلاقی بچے نے گھر جا کر شکایت کرنے کاکہا تو اسے گلا دباکر قتل کردیا اور لاش نہر میں پھینک دی۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ زارا نور عباس، احسن خان کی آواز میں یہ وطن تمہارا ہے ۔۔چھا گیا۔۔ویڈیو وا ئرل

پولیس کا کہنا ہے کہ ہیڈ خان کی کے مقام سے نہرکو بندکروادیا گیا  اور لاش کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔مقتول کے علاقہ مکینوں میں اس وا قعہ کے بعد خو ف و ہراس پھیل گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے طلبا کو خوشخبری سنادی