اداکارہ زارا نور عباس، احسن خان کی آواز میں یہ وطن تمہارا ہے ۔۔چھا گیا۔۔ویڈیو وا ئرل

Jul 06, 2021 | 17:33:PM
اداکارہ زارا نور عباس، احسن خان کی آواز میں یہ وطن تمہارا ہے ۔۔چھا گیا۔۔ویڈیو وا ئرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی شوبز اداکاروں کی آواز میں مِلی نغمہ یہ وطن تمہارا ہے سوشل میڈیا پر مقبول ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر  ایک پیج نے یہ ویڈیو شیئر کی جس کے بعد یہ سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں اداکارہ زارا نور عباس، احسن خان، زرنش خان، یاسر حسین، حرا مانی، اسما عباس اور ژالے سرحدی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے داد دی جارہی ہے جبکہ مداحوں کا کہنا ہےکہ اداکاروں کی سریلی آوازوں میں یہ مِلی نغمہ سننے میں بہت اچھا لگ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹا ک پر مشہوری کیلئے با اثر افراد کا غریب محنت کش پر تشدد۔۔ویڈیو بنا کر اپ لو ڈ کر دی