ٹک ٹا ک پر مشہوری کیلئے با اثر افراد کا غریب محنت کش پر تشدد۔۔ویڈیو بنا کر اپ لو ڈ کر دی

Jul 05, 2021 | 23:06:PM
ٹک ٹا ک پر مشہوری کیلئے با اثر افراد کا غریب محنت کش پر تشدد۔۔ویڈیو بنا کر اپ لو ڈ کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک) ٹک ٹاک پر مشہوری کیلئے بااثرافراد نے غریب محنت کش کو اغوا کیا اور مرغا بناکر تشدد کرتے ہوئے سر کے بال اور مونچھیں مونڈ کر تضحیک کی۔یہ قا بل مذمت وا قعہ فیصل آباد میں پیش آیاہے ۔ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ  مرید والا کے رہائشی محنت کش رشید کو قریبی گاؤں کے بااثر افراد نے اغواء کیا اور ڈیرے پر لے گئے جہاں ملزمان نے مغوی کو مرغا بنا کر اس پر تشدد کیا اور اس کے سر کے بال اور مونچھیں مونڈ دیں۔ ملز  م ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کرنے کیلئے محنت کش کی تضحیک کی ویڈیوز بناتے رہے۔ جبکہ  محنت کش معافیاں مانگتا رہا۔

ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نےمقدمہ درج کرکے زوار حسین سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی بولڈ اداکارہ سنی لیونی کا غریبو ں کیلئے پیغا م