گیس کے گردشی قرض کا فلو زیرو کر دیا ہے: علی پرویز ملک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ںیوز)وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ مہنگی گیس خریدکرسستی بیچنے پرقومی خزانے کو1100ارب روپے نقصان ہوا ہے، پاورسیکٹرکی جانب سے گیس نہ اٹھانےکی وجہ سے یہ نقصان 4 سال میں ہوا، مہنگی گیس منگواکر سستی بیچنے پر یہ نقصان ہوا۔
وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نےمیڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں پٹرول وڈیزل کی اسمگلنگ کا سالانہ300ارب روپے کا تخمینہ ہے،اگلے ہفتے سعودی عرب ریاض میں فیوچر منرل فورم مین شرکت کروں گا،تیل اور گیس تلاش سیکٹرمیں مرحلہ وار ایک ارب ڈالرزکی سرمایہ کاری آئے گی،ہم نے گیس گردشی قرض کا فلو زیرو کر دیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پٹرولیم کنسیشنز کی ری سٹرکچرنگ کر رہے ہیں،پاور سیکٹر کو ایندھن پٹرولیم ڈویژنز کے ادارے فراہم کرتے ہیں،پاور اور پٹرولیم دویژن کے درمیان اس معاملے پر توازن قائم کرنا ہے۔
علی پرویز ملک نے کہا کہ نائب وزیر اعظم کی سربراہی میں گیس گردشی قرض کے خاتمے کے لیےکمیٹی بن چکی ہے،جو بھی فصیلہ ہوگا کمیٹی کرے گی،گردشی قرض بنیادی طور پر3 حکومتی گیس پیداواری کمپنیوں کو ادا ہونا ہے۔
انھوں نے کہا کہ لیٹ پیمنٹ سرچارجز کے سوا، گیس گردشی قرض 1500 ارب روپے کے قریب ہے،رواں مالی سال کے لیے اس مد میں نقصان کا تخمینہ 242 ارب روپے کا ہے، پاور سیکٹر نےماہانہ وعدے کے مطابق پوری ایل این جی نہیں خریدی۔
یہ بھی پڑھیں :کل زمین کی گردش کا عالمی دن منایا جارہا ہے: ترجمان سپارکو