بریڈ فورڈ کی مسجد میں فٹنس سیشن کا انعقاد، ویڈیو وائرل

Jan 07, 2026 | 17:00:PM
بریڈ فورڈ کی مسجد میں فٹنس سیشن کا انعقاد، ویڈیو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)برطانیہ کے شہر بریڈ فورڈ کی ایک مسجد میں مردوں کیلئے فٹنس کلاس کا انعقاد ہوا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔
بریڈ فورڈ میں ہیٹن روڈ پر واقع جامعہ عثمانیہ مسجد میں ہفتہ وار جمعرات کے روز مردوں کی پیلیٹس کلاسز کا انعقاد ہوتا ہے جس کا مقصد 50 سال یا اس سے زیادہ عمر کے مردوں کو صحت مند طرز زندگی کے لیے تجاویز فراہم کرنا ہے۔


مسجد کے سیکریٹری محمد الیاس کے مطابق اس سیشن کا آغاز بوڑھے مردوں کی صحت اور تندرستی کے لیے کیا گیا تھا اور اب ہمارا خواتین کے لیے بھی ایسی کلاسز انعقاد کرنے کا ارادہ ہے۔


انہوں نے بتایا کہ اس سیشن کے انعقاد پر ہمیں زبردست ردعمل ملا اور ہمیں جگہ کی کمی کی وجہ سے کلاسز میں حصہ لینے والے مردوں کی تعداد کو محدود کرنا پڑا، ہم بہت حیران ہیں کہ اس سیشن کی ویڈیوز دنیا بھر میں وائرل ہو گئی ہیں جنہیں ٹک ٹاک اور فیس بک پر لاکھوں کی تعداد میں لوگ دیکھ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:علی امین گنڈاپور اشتہاری قرار، وارنٹ گرفتاری جاری