مشہور برینڈ کی حیران کن فیچرزوالی نئی گاڑی متعارف

Jan 07, 2026 | 15:17:PM
مشہور برینڈ کی حیران کن فیچرزوالی نئی گاڑی متعارف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مشہور آٹوموٹیوبرینڈ  Omoda   Jaecoo  نے مقامی مارکیٹ میں نئی گاڑی متعارف ہونے کی تصدیق کر دی ۔
یہ تصدیق کمپنی کے آفیشل فیس بک پیج پر شیئر کیے گئے اعلان میں کی گئی جس میں کہاگیاکہ  آنے والا ماڈل JAECOO J5 HEV ہے۔
 اس میں گاڑی کی چند اہم خصوصیات کو اجاگر کیا گیاہے جن میں ایڈوانسڈ ڈرائیور اسسٹنس سسٹمز (ADAS)، ایڈاپٹو کروز کنٹرول، پینورامک مون روف اور ہائیبرڈ الیکٹرک وہیکل ٹیکنالوجی شامل ہیں,کمپنی نے گاڑی کی قیمت یا مارکیٹ میں لانچ کے وقت کا ذکر نہیں کیا، یہ اعلان پاکستان میں برینڈ کی موجودگی کو مزید وسعت دیتا ہے۔
اس برینڈنے اگست 2025میں دو الیکٹرک SUVs کے ساتھ مقامی مارکیٹ میں قدم رکھا تھا، اور اکتوبر میں ایک مقامی طور پر اسمبل شدہ پلگ ان ہائیبرڈ SUV متعارف کرائی گئی تھی۔دستیاب معلومات کے مطابق JAECOO J5 HEV میں 1.5-لیٹر ٹربوچارجڈ انجن کے ساتھ ہائیبرڈ پاورٹرین استعمال کی گئی ہے، یہ کراس اوور کمپیکٹ ہائیبرڈ SUV کے سیگمنٹ میں مقابلہ کرنے کے لیے پیش کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 8 ویں جماعت کے بورڈ امتحانات کیلئے نئے قواعدنافذ
عالمی ماڈل میں چھ ایئر بیگز کے ساتھ ساتھ اہم حفاظتی نظام شامل ہیں جیسے اینٹی لاک بریکنگ سسٹم (ABS)، الیکٹرانک بریک فورس ڈسٹری بیوشن، الیکٹرانک سٹیبلیٹی کنٹرول، 540 ڈگری کیمرہ سسٹم اور ٹائر پریشر مانیٹرنگ۔