جماعت اسلامی کراچی کا قومی اسمبلی کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان

Jan 07, 2024 | 22:03:PM
جماعت اسلامی کراچی کا قومی اسمبلی کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) جماعت اسلامی کراچی نے قومی اسمبلی کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔

جماعت اسلامی کراچی کے تمام حلقوں کی نشستوں سے انتخابات میں اترے گی، امیر جماعت اسلامی کراچی 2 قومی اور ایک صوبائی اسمبلی کی نشست سے الیکشن لڑیں گے، حافظ نعیم این اے 246 اور 250 سے جماعت اسلامی کے امیدوار ہیں، حافظ نعیم صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 129 کے لیے بھی انتخابات لڑیں گے، ضلع ملیر این اے  229 سے ممتاز حسین ، ضلع ملیر این اے 230 سے محمد اسلام، ضلع ملیر این اے 231 سے عمر فاروق جماعت اسلامی کے امیدوار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اپیلٹ ٹریبونل نے جمشید دستی کی کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیل پر محفوظ فیصلہ سنا دیا

ضلع کورنگی این اے 232 سے، ضلع کورنگی این اے 233 سے عبدالجمیل خان، ضلع کورنگی این اے 234 سے اختر حسین قریشی، ضلع شرقی این اے 235 سے معراج الھدی صدیقی، ضلع شرقی این اے 236 نائب امیر جماعت اسلامی کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی، ضلع شرقی این اے 237 عرفان اخلاص، ضلع شرقی این اے 238 سے سیف الدین ایڈووکیٹ، ضلع جنوبی این اے 239 سے فضل الرحمن، ضلع جنوبی این اے 240 سے سابق رکن صوبائی اسمبلی سید عبدر الرشید، ضلع جنوبی این اے 241 نوید علی بیگ جماعت اسلامی کے امیدوار ہیں۔

ضلع کیماڑی این اے 242 سے مولانا فضل احد، ضلع کیماڑی این اے 243 سے شیراز خان جدون، ضلع غربی این اے 244 سے  عرفان احمد، ضلع غربی این اے 245 سے حاجی محمد اسحاق، ضلع غربی این اے 246 سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن، ضلع وسطی این اے 247 سے منعم ظفر، ضلع وسطی این اے 248 سے محمد بابر خان، ضلع وسطی این 249 سے مسلم پرویز، ضلع وسطی این اے 250 سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن  امیدوار ہیں۔