جھنگ: پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی اور ن لیگ کی وکٹیں اڑا دیں

Jan 07, 2024 | 21:41:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) جھنگ سے ن لیگ کے فہیم احمد  اور  پی ٹی آئی کے حیدر بخاری بیٹوں اور ساتھیوں سمیت پاکستان  پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے  جھنگ سے تعلق رکھنے والے این اے 109 کے حیدر بخاری اپنے والد شہریار بخاری، نواب طاہر سیال اور ناصر عباس سیال نے  ملاقات کی، آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی چھوڑ کر حیدر بخاری نے اپنے صاحبزادگان اور ساتھیوں سمیت پیپلز  پارٹی میں شامل ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹکٹ کی تقسیم پر اختلافات، پیپلزپارٹی کے اہم رہنما کا آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان

جھنگ سے ہی تعلق رکھنے والے فہیم احمد خان نے بھی آصف علی زرداری سے ملاقات کی اور مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر پی پی پی میں شامل ہوگئے۔

اس موقع پر پی پی پی ضلع جھنگ کے جنرل سیکریٹری نواز خان اور عبدالقادر شاہین بھی موجود تھے۔