ٹکٹ کی تقسیم پر اختلافات، پیپلزپارٹی رہنما کا آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان

Jan 07, 2024 | 21:36:PM
ٹکٹ کی تقسیم پر اختلافات، پیپلزپارٹی رہنما کا آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان
کیپشن: ممتاز جکھرانی, فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جیکب آباد میں پارٹی ٹکٹ کی تقسیم پر پیپلزپارٹی میں اختلافات شدت اختیار کرگئے،  پی ایس 3 پر ٹکٹ نہ ملنے پر رہنما پیپلز پارٹی ممتاز جکھرانی نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

 ممتاز جکھرانی کو منانے کیلئے سابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ جیکب آباد پہنچے، سابق صوبائی وزیر مکیش چاولہ، سردارچانڈیو، برہان چانڈیو و دیگر مراد علی شاہ کے ہمراہ تھے۔ ملاقات کے بعد مراد علی شاہ نے کہا کہ ممتاز جکھرانی سے تفصیلی بات ہوئی، ان کا موقف چیئرمین بلاول بھٹو کے سامنے رکھیں گے۔ ممتاز جکھرانی کا کہنا تھا کہ میں اس حلقہ سے 2 بار منتخب ہوا ہوں، ٹکٹ میرا حق بنتا ہے، ٹکٹ نہ ملنا ناانصافی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے نتائج کب سامنے آئینگے؟نگران وزیراعظم کا اہم بیان